مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

0
112

لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار-

باغی ٹی وی : پنجاب میں بچوں اور خواتین سے جنسی تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نا زیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا-

سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق 15 پرکال موصول ہونے کے بعد غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والے مدرسے کے استاد کو گرفتارکرلیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزم قاری حیات نے مدرسے میں زیرتعلیم 13سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھی۔ اطلاع ملنے پربچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔

ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصرکوسخت سزا دلوائی جائے گی۔

اے این ایف کی بڑی کاروائی ،100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

 

قبل ازیں لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہن بھائی سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، درج مقدمے کے مطابق گلشن منیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد آصف شہزاد کی تیرہ سالہ بیٹی نور اور 12 سالہ بیٹا حماد رحمت پارک سکول کے لئے گھر سے نکلے، لیکن واپس نہ آئے، گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا لیکن نہیں ملے، کاہنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے-

دوسری جانب پنجاب کے شہر پاکپتن میں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نےوقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مختار عرف تارا کو گرفتار کر لیا۔

امریکا: سپریم کورٹ کے جج کو قتل کرنے کی نیت سے آنیوالا مسلح شخص گرفتار

Leave a reply