کوئٹہ:زیادتی کا شکار 13 سالہ مغوی بچہ زخمی حالت میں بازیاب ،ملزم گرفتار

مکان کی تلاشی لینے پر ایک کمرے میں زنجیروں میں جکڑا 13 سالہ بچہ زخمی حالت میں برہنہ موجود پایا
0
38
crime scene image

پولیس نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں تیرہ سالہ مغوی بچے کو زخمی حالت میں بازیاب کراکر اغواکار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ازبک بازار خروٹ آباد کے ایک مکان میں ایک بچے کو قید کرکے رکھا گیا ہے، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کو گھیرے میں لے کر اندر داخل ہوئے اسی دوران اندر موجود ایک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، تاہم پولیس نے اسے قابو کرکے پسٹل قبضے میں لے لی۔

مکان کی تلاشی لینے پر ایک کمرے میں زنجیروں میں جکڑا 13 سالہ بچہ زخمی حالت میں برہنہ موجود پایا، جسے باحفاظت بازیاب کرالیا گیابچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام صبور خان ولد شہباز خان ہے جو پشتون آباد کے علاقے خوشحال خان روڈ کا رہائشی ہے، اور وہ کپڑے فروخت کرتا ہے۔

3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد

اتوار کو صبور خان خروٹ آباد ازبک بازار میں کپڑے فروخت کرنے آیا تھا کہ گرفتار ملزم نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اس مکان میں لے آیا، پھر زنجیروں میں جکڑ کر زیادتی کی شور مچانے پر ملزم نے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ اغواء کار شمس اللہ کے خلاف اغواء اور ریپ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سچل سے اغوا کیے گئے شہری کو سی آئی اے پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے بازیاب کرلیا جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

افغانستان کو دہشتگرد حملوں کیلئےمحفوظ مقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،امریکا

سینئر سپریٹینڈنٹ پولیس اے وی سی سی ذیشان صدیقی کے مطابق سچل تھانہ میں 21 جون کو زیر دفعہ 365 اے مقدمہ نمبر 809/23 درج کرایا گیا تھا س میں خلیل احمد ولد کریم بخش عمری 50 سالہ کہ اغوا کیے جانے اور ملزمان کی جانب سے تاوان طلب کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا،اغواکاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے 6 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا-

ذیشان صدیقی کے مطابق اے وی سی سی پولیس کے عملے نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب مین سروس روڈ سے اغوا کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔،ملزمان قدیر ولد نصیر احمد،امجد جاوید عرف جاوید چوہدری عرف امجد چوہدری ولد عاشق علی اور ممریز حسین ولد جاوید شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل 222 بمعہ 10 راوئڈز اور ایک پستول 30 بور بمعہ 03 راوئڈز برآمد کیے گئے، ملزمان سےتفتیش جاری ہے۔

کینیڈا میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ سے نازیبا حرکت پرپی آئی اے کا فضائی میزبان …

Leave a reply