مہاراشٹر الیکشن جیتنے کے لئے مودی سرکار کروا سکتی ہے ایک اور پلوامہ حملہ
نشینل کانگریس پارٹی کے صدر و بانی شرد پوار نے کہا ہے کہ مودی سرکار مہاراشٹر الیکشن جیتنے کے لئے پلوامہ جیسا حملہ کروا سکتی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈین میڈیا نے ایک رپورٹ میں نشینل کانگریس پارٹی کے صدر و بانی شرد پوار کے بیان کو نشر کیا ہے جس میں انوہں نے کہا کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی الیکشن جیتنے کے لئے پلوامہ جیسے حملے کرواتی ہے، پہلے بھی پلوامہ کروا کر مودی سرکار بنائی گئی اب بھی مہاراشٹر کے الیکشن جیتنے کے لئے پلوامہ طرز کا حملہ مودی سرکار کروا سکتی ہے
نشینل کانگریس پارٹی کے صدر و بانی شرد پوار نے دعویٰ کیا کہ اگر مودی سرکار نے پلوامہ طرز کا حملہ نہ کروایا تو وہ مہاراشٹر میں الیکشن نہیں جیت سکیں گے،
پلوامہ ٹو ہوتا نظرآ رہا ہے، آرمی چیف نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی،رحمان ملک
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کہا مودی پلوامہ ٹو کروانا چاہتا ہے، آرمی چیف کا کشمیر پر بیان پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے، ہر حد تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں .
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو سی آر پی ایف قافلے پر حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ سی آر پی ایف کی اندرونی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی تھی، غور طلب ہے کہ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ جوان مارے گئے تھے۔
کشمیر میں پلوامہ طرز کا حملہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان
بھارتی میڈیا کے مطابق سی آر پی ایف کی اندرونی رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی حملے کو لے کر عام وارننگ جاری کی گئی تھی، لیکن فدائین حملے کاکوئی خاص خطرہ نہیں بتایا گیا تھا، رپورٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ وادی میں کسی بھی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے اس طرح کے ان پٹ کا اشتراک نہیں کیا گیا تھا۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں
کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
واضح رہے کہ سی آر پی ایف کی یہ رپورٹ وزارت داخلہ کے بیان کے بالکل برعکس ہے، پلوامہ حملے کے بعد جب انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کی بات سامنے آئی تھی تو وزارت داخلہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی نہیں تھی۔
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران
مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ طرز کے حملے کا ہائی الرٹ،بھارت نے بڑا قدم اٹھا لیا
واضح رہے کہ پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا