مزید دیکھیں

مقبول

سپارکونے بھی عید کے چاند کی پیش گوئی کر دی

سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض) پاکستان کے سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ...

ننکانہ : عید الفطر کے انتظامات ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس

ننکانہ صاحب(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم...

میرپورخاص : پیپلز لیبر بیورو کا اجلاس، 4 اپریل کے جلسے میں شرکت کا اعلان

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار، سید شاہزیب شاہ کی...

بیوی نے بھائی سے شوہر کو پٹوا دیا، ملزم گرفتار

لاہور میں لاقانونیت کا واقعہ، ستوکتلہ میں بیوی نے...

ماہرہ خان کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

ماہرہ خان آج کل اپنی فلم کی پرموشنز میں مصروف ہیں اس دوران ان سے ہر جگہ مختلف سوال ہو رہے ہیں. کسی نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ تو کام کر لیا ہے اب مزید کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں. ماہرہ خان نے کہا کہ میں‌ پاکستان میں‌ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں اگر بھارت میں دیکھا جائے تو امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی. ماہرہ خان نے اداکار وہاج علی کی بھی بہت زیادہ تعریف کی انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کرتے ہیں‌. جیسا کہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ماہرہ خان شادی کب کریں

گی تو انہوں نے کہا کہ جب بھی شادی کروں گی سب کو پتہ چل جائیگا.بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری شادی کا مجھ سے پہلے آپ کو پتہ ہوگا. یاد رہے کہ ماہرہ خان کا ایک بیٹا ہے، ان کی ان کے شوہر سے شادی کے چند سال کے بعد ہی طلاق ہو گئی تھی. طلاق کی وجوہات تو ابھی تک سامنے نہیں آسکیں تاہم ماہرہ خان نے بھی اپنے پہلے رشتے کی ناکامی پر کبھی بات نہیں‌ کی. ماہرہ خان شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح بھی ہیں اور خود کو ان کی فین نمبر ون بھی کہتی ہیں. ان کی عید پر فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہو رہی ہے اسکے حوالے سے وہ کافی پر امید ہیں.