قائد اعظم زندہ کی پریس کانفرنس کا دبئی کے صحافیوں نے بائی کاٹ کر دیا

0
87

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد کی پریس کانفرنس کا دبئی کے صحافیوں‌نے بائیکاٹ کر دیا ہے . بتایا جا رہا ہے کہ پریس کانفرنس کے لئے جو وقت دیا گیا صحافی اس پر آ کر انتظار کرتے رہے لیکن مقررہ وقت گزر جانے کے دو گھنٹے کے بعد بھی فلم کی کاسٹ وہاں نہیں‌پہنچی. دبئی کے صحافیوں نے تنگ آکر پریس کانفرنس کا بائیکاٹ‌ کر دیا.اس فلم کی لاہور میں‌بھی پریس کانفنرس میں یہی حال تھا کاسٹ خاصی تاخیر سے پہنچی جو وقت دیا گیا اس سے کچھ نہیں تو ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر کے بعد کاسٹ پہنچی تھی. اس دوران صحافیوں کے ساتھ سیکیورٹی کی طرف کافی عجیب رویہ روا رکھا گیا. صحافیوں نے فضا اور نبیل کے آنے تک پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا.

یاد رہے کہ قائداعظم زندہ باد کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ اور فہد مصطفی ہیں لاہور میں اس کا پریمئیر ہو چکا ہے اب دبئی میں‌پریمئیر کے بعد کراچی میں‌ ہوگا. فلم میں فہد مصطفی ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم کی پوری ٹیم کا دعوی ہے کہ شائقین سینما گھر سے جب اس فلم کو دیکھ کر نکلیں گے تو انکے دماغ میں‌ یہ سوچ ضرور آئیگی واقعی کچھ دیکھ کر نکل رہے ہیں‌.ماہرہ فہد اور فضا نبیل کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ہمارے سسٹم پر بہت سارے سوال اٹھاتی ہے اسلئے اسے دیکھا جانا بہت ضروری ہے.

Leave a reply