چیئرمین پشتونخوا میپ کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ 9 نے معطل کر دئیے
محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی آئندہ سماعت تک کی گئی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت 31 مئی تک مقرر کر دی، محمود اچکزئی کے وکیل کی جانب سے دوران سماعت وارنٹ معطلی کی استدعا کی گئی تھی جو عدالت نے منظور کر لی،کیس کے پیروی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ قاری رحمت اللہ کاکڑ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نصیب اللہ اچکزئی، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جہانگیر خان نے کی
واضح رہے کہ گزشتہ روز محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نےجاری کیے تھے، وارنٹ گرفتاری کوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے،تھانہ گوالمنڈی میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے دوران کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کیے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کر کے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔
آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’