سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ،ذمہ داری قبول کرنے پر گرفتاری کے وارنٹ جاری

0
182
salman khan

انمول بشنوئی کی جانب سے مبینہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتی معروف اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے پر ممبئی پولیس نے انمول بشنوئی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کئے ہیں،

ممبئی پولیس نے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف وارنٹ جاری کئے گئے ہیں،”انمول اور لارنس بشنوئی کو کیس میں مطلوب ملزم نامزد کیا گیا ہے، انمول بشنوئی کینیڈا میں مقیم ہے تاہم فیس بک پوسٹ جس کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی کا آئی پی ایڈریس پرتگال کا تھا ،ممبئی پولیس لارنس بشنوئی کو حراست میں لے سکتی ہے، جو اس وقت گجرات کے سابرمتی کی جیل میں ہے

پنجابی گلوکار سدھو موسی والا قتل کیس کا ملزم انمول بشنوئی اس وقت مفرور ہے اور جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہے گزشتہ برس ماہ اپریل میں اسے امریکا میں پنجابی گلوکار کرن اوجلا اور شری مان کے ساتھ پارٹی میں دیکھا گیا تھا، دو شوٹرز وکی گپتا اور ساگر پال جو بہار کے رہائشی ہیں کو ماتا نو مدھ گاؤں سے 16 اپریل کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا، دو اور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے شوٹرز کو اسلحہ فراہم کیا تھا

واضح رہے کہ اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔

سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے آپ حیران

عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا
میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف
ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے اداکار کو ممبئی پولیس نے وائی لیول سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے جبکہ ان کے ذاتی گارڈز بھی ان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

گولڈی برار کےقریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سےبھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی۔

Leave a reply