طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے
چئیرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا
چیئرمین نیب اور اعظم خان پی اے سی میں پیش ہوئے، نور عالم خان نے کہا کہ اعظم خان صاحب آپ کو دو تین مرتبہ بلا چکے ہیں آپ آج آئے ہیں، طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل میں آپ پر بھی الزام ہے،آپ پر الزام ہے آپ نے طیبہ گل کو ایک ماہ وزیر اعظم ہاوس میں رکھا،پی اے سی اس معاملہ کو بند نہیں کرے گی،
اعظم خان نے کمیٹی اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی بھرپور طریقے سے تردید کرتا ہوں میں کبھی اس خاتون سے نہیں ملا،ایسا نہیں سکتا ایک ماہ تک کوئی وزیراعظم ہاوس میں رہے اور ریکارڈ میں کچھ نہ ہو،مجھے یاد نہیں کہ وہ خاتون کبھی وزیر اعظم ہاوس آئی تھی،
رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ بالواسطہ یا بلا واسطہ الزام لگانے والے کرپشن میں ملوث تھے،پی اے سی نے وزیراعظم ہاؤس اور سیکریٹریٹ سے داخل ہونے اور جانے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ،چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ اعظم خان شاید آپ کو علم نہ ہو لیکن خاتون وزیراعظم سے ملی تھی،
برجیس طاہر نے کہا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری جیسے کیسز کیسے ختم ہو گئے،سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کیا جائے ،برجیس طاہر نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چئیرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ،رکن کمیٹی مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال کو چئیرمین نیب بنانا ہماری غلطی تھی،پی اے سی نے لاپتا افراد کمیشن کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ،پی اے سی نے چیئرمین لاپتا افراد کمیشن جاوید اقبال کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا،نور عالم خان نے کہا کہ جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ چکے ہیں،چیئرمین نیب نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے 15 ستمبر تک انکوائری رپورٹ آ جائے گی،جہاں بھی مالی خرد برد ہوئی ہےتحقیقات کریں گے بی آر ٹی منصوبے کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے