وزیراعظم کا "کلین گرین پاکستان” منصوبے پر مکمل فوکس

0
39

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پریس کانفرنس
وزیراعظم کی زیر صدارت کل کلائیمٹ چینچ کی ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس ہوا ہے, اس حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا ہے, پاکستان میں گذشتہ تین برسوں کے دوران گرین ہاوس گیسز کی شرح میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے، پیرس معاہدہ کے دوران جو تخمینہ لگایا تھا اس سے ہم اس وقت نیچے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے جنگلات کی کٹائی کی شرح میں کمی لائی ہے، دوہزار بارہ میں ہم سالانہ بارہ ہزار ہیکٹر درخت کاٹ رہے تھے، اب دوہزار اٹھارہ میں ڈی فاریسٹیشن کی شرح کم ہوکر آٹھ ہزار ہیکٹر تک آگئی ہے، جنگلات کے کٹاو کو روکنے میں بلین ٹری سونامی منصوبے کا اہم کردار ہے۔ عالمی سطح پر گرین ہاوس گیسز کی مجموعی مقدار میں ہمارا حصہ محض ایک فیصد سے بھی کم ہے، گرین ہاوس گیسز کے اخراج کو کم کرنے میں دس بلین ٹری منصوبہ اہم کردار اداکرے گا،دس بلین ٹری منصوبہ ملک میں۔صاف ماحول کا ضامن بنے گا۔ وزیراعظم کا اس منصوبے پر مکمل فوکس ہے، اپوزیشن اس منصوبے پر سیاست کرتے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ اس پر سیاست نہ کرے، یہ پاکستان کے مستقبل کا منصوبہ ہے،سندھ میں مینگروز پودوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ہم مزید ایک ارب مینگروز اگائیں گے۔
ملک۔امین اسلم کا کہنا ہی کہ شہروں میں سیلاب آنے والا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے. لاہور میں ستر فیصد درخت ختم ہو گئے ہیں، شہروں کو کنکریٹ کا شہر بنا دیا ہے _اس کا حل درخت لگانا ہے ،موسم بہار میں شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے
تین سال۔میں تیس سے ایک سو پچاس لیکس بن چکی ہے
یہ ایک الارمنگ صورتحال ہے،اس پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں،ہمارا ہتھیار دس بلین ٹری پروجیکٹ ہے,3.2 بلین کا ٹارگٹ ہے،پہلے سال میں پی سی ون ہے اور ہم اس کے مطابق چل رہے ہیں، تیس کروڑ پودے پاکستان کی نرسری میں موجود ہیں، اس سال پہلا ارب مکمل کریں گے
ملک۔امین اسلم کا کہنا ہے کہ نیچر ریزرو اور نیشنل پارکس بنائے جا رہے ہیں.اولیو ٹری سونامی اگلے سیزن سے شروع کر رہے ہیں اور اسلام اباد زو بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت بنائے گے نیز ہم نے کلین گرین منصوبے کے تحت نوکریاں دی اور 35سو ایکٹر زمین واگزار کرائی اور اس پر پندرہ سو ایکٹر پر جنگلات لگائے ہیں. چیچہ وطنی میں بھی پلانٹیشن کی گئی ہے.

Leave a reply