ملک ریاض نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دیدیا

0
35

لاہور: ملک ریاض نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔اس حوالے سے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کے ہوتے ہوئے جعلی آڈیو بنانا کوئی حیران کن بات نہیں، سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب آڈیو اس ٹیکنالوجی کی پیدوار ہے۔

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہتا، لیکن یہ حقیقت ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے میری آواز کا غلط استعمال کیا گیا، مجھ پر پے در پے حملے کیے جاتے رہے، اب میرا خاندان بھی اس کی زد میں آگیا۔

سابق وزیر قانون فروغ نسیم سے منسوب آڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے کے خلاف قانون چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے ہر قانونی فورم سے رجوع کروں گا، جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ڈکیتی کی اطلاع دینے پر ایس ایچ او کی تاجر کے ساتھ بدتمیزی، آڈیو وائرل

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ہی ہفتے میں دوبار ملک ریاض کے‌حوالے دومرتبہ ایسے بیانات منسوب کیے گئے کہ انہوں نے ہلچل مچادی ، پہلا بیان عمران خان کی طرف سے ملک ریاض کے ذریعے زرداری تک رسائی اور عدم اعتماد کے حوالے سے پھیلایا گیا اور دوسرا عمران خان کی اہلیہ کے حوالے سے پچھلے کئی گھنٹوں سے وائرل ہے،

ملک ریاض نے ان دونوں بیانات کو جھوٹ قراردیا اور کہا کہ جو لوگ ان کے ساتھ بیانات منسوب کررہے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

Leave a reply