معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں،شاہ محمود قریشی

0
88
qureshi baktar

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی

شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ،عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے ۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اِن کیمرہ سماعت کریں گے ،پی ٹی آئی وکلاء، اسپیشل پراسیکیوٹرز، ایف آئی اے ٹیم عدالت پیش ہوگی ،گزشتہ سماعت میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی

شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں، جو بے گناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے، چالیس سال سیاست کی، انتالیس سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا،اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا، عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائےگا،صحافی عمران ریاض کو رہا کردیا، صحافیوں کو مبارکباد، ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنادیا،شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں، 1971 میں پاکستان کو ٹوٹتے دیکھا ہے، آج اپنی آنکھوں سے ملک کو ڈوبتے دیکھا ہے ،

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا،

خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے،قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

 عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

Leave a reply