عام انتخابات،صدر نے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کیلئے مدعو کیا جاتا ہے
0
50
arif alvi0012

ملک میں عام انتخابات کا معاملہ، صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

صدر مملکت نے چیف الیکش کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی گئی ، آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے بعد نوے روز میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کیلئے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ تاریخ طے کی جا سکے

واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو گی، نگران حکومت آ چکی ہے، نگران حکومت نے نوے روز میں الیکشن کروانے ہیں تا ہم الیکشن کمیشن نے پہلے حلقہ بندیاں کروانے کا اعلان کیا ہے، دسمبر تک حلقہ بندیاں ہوں گی، جسکی وجہ سے نوے روز میں الیکشن نہیں ہو سکتے، اب صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دی ہے، دیکھئے ملاقات ہوتی ہے یا نہیں

 غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

قبل ازیں 90 روز کی آئینی مدت میں انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو خط بھی لکھا تھا،خط پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریر کیا گیا ،شاہ محمود قریشی نے کور کمیٹی کی ایما پر نگران وزیر اعظم کو خط تحریر کیا، خط میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بنیاد شہریوں کے ووٹ کے حق پر استوار ہے،دستور اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیتا ہے،لہذٰا ہمارا پر اصرار مطالبہ ہے کہ آپ انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں،مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے مردم شماری کے نتائج کی تاخیر سے منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے معاملے کو انتخابات میں التوا کا بہانہ ہر گز نہیں بنایا جا سکتا،ہم مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انتخابات کی ساکھ کیلئے لازم ہے کہ فریقین کو انتخابی مقابلے کیلئے مساوی میدان فراہم کیا جائے ،موجود حالات میں آپ کا منصفانہ طرزِعمل جمہوری اقدار پر عوام کے اعتماد میں پختگی و تقویت کا موجب بنے گا، ہم آپ کو سونپے جانے والے اس عظیم فریضہ کی انجام دہی میں آپ کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں

Leave a reply