پی آئی اے کی فلائٹ میں فنی خرابی ، ایمرجنسی ایکشن لینا پڑا
باغی ٹی وی :مانچسٹرسے پاکستان آنےوالی خصوصی چارٹرپرواز پی کے 9702 منسوخ کردی گئی. پروازنےآج مانچسٹر سےرات 8 بجےاسلام آباد کیلئے روانہ ہوناتھا.
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو بذریعہ فون مطلع کر دیا گیا،طیارےمیں فنی خرابی کےباعث اڑان سےروک دیاگیا،
ادھر گیما کارگین نامی خاتون پرواز میں بغیر کسی مسئلے کے سوار ہوگئی تھی اور اسے لگا کہ وہ درست گیٹ میں داخل ہوئی ہے ۔ حیران کن طور پر خاتون کے بورڈنگ پاس کو بھی سکین کیا گیا تھا مگر ایئرلائن کے عملے نے غور ہی نہیں کیا کہ گیما درست پرواز پر سوار نہیں ہورہی ۔
طیارے کے اڑنے سے قبل گیما کارگین سو گئی تھیں اور درمیان میں جاگنے پر علم ہوا کہ طیارہ ایک گھنٹے اور 15 منٹ بعد لینڈ کرے گا جبکہ مانچسٹر سے بیلفاسٹ کی پرواز 40 منٹ کی ہے ۔