مندر حملہ واقعے میں ملوث ملزمان سے رقم وصول کرنے کا حکم

سپریم کورٹ میں کرک مندر سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں مندر حملہ واقعے میں ملوث ملزمان سے رقم وصول کرنے کا حکم دے دیا،ایک ماہ میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ہر ملزم میں برابر تقسیم کرکے وصول کریں،سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کورقم وصولی کا حکم دے دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے ملزمان سے رقم وصول کرنے پر اعتراض کر دیا،ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ابھی ملزمان کیخلاف ٹرائل چل رہا ہے،ٹرائل کے بعد کوئی بے گناہ پایا گیا تووصول کی گئی رقم کا کیا ہوگا؟ چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچ سمجھ کر بات کریں یہ عدالتی حکم ہے،رمیش کمار نے کہا کہ مندر کا راستہ بند کر دیا گیا ہے،کہا جا رہا ہے مقامی علما سے بات کریں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علما آئیں گے تو ان سے بھی نمٹ لیں گے، اقلیتی برادری جتنا چاہے عبادت گاہ کو توسیع دے سکتی ہے،لوگ زمین دیں اورہندو برادری نے پورے کرک میں مندر بنانا ہے تو بنا سکتے ہیں،ہندو برادری نے مقامی افراد کیساتھ معاہدہ کر لیا پھر ملزمان کی ضمانت ہوگئی، جب ملزمان پر 3کروڑ30 لاکھ روپے برابر تقسیم ہونگے تو سب کا دماغ ٹھکانے آجائے گا،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

Shares: