مانسہرہ ڈی ایف سی کمیٹی کے زیر اہتمام کامیاب میٹنگ

0
30

مانسہرہ (جواد خان )ڈی ایف سی کمیٹی کے زیر اہتمام روڈ کے حوالے سے پٹن دیس میں کامیاب میٹنگ ہوئی جس میں سید منیرحسین شاہ۔چئیرمین کمیٹی تنویر خان سواتی۔ بلال خان سواتی۔ سردار اشفاق ۔ محمد وسیم صدیق۔ راجہ واجد آمان اور دیگر گاوں کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔روڈ کے حوالے سے سروے پرمشاورت ہوئی جس پر اہل علاقہ نے اس سروے کو منظور کیا ۔اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

سید منیر حسین شاہ ۔ تنویر خان سواتی۔ اور سردار اشفاق نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن کا کہنا تھا کہ سید احمد حسین شاہ کی جانب سے روڈ کیلئے فنڈ مختص کرنا گاوں کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ۔تمام مالکان نے خلوص دل سے اپنی اراضی کو روڈ کے لئے وقف کیا اور یقین دلایا کی ہم گاؤں کے اجتماعی مفاد میں قربانیاں دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ہم اراضی مالکان سید منیر حسین شاہ ،خاکان بھائ، شاہد شریف،عارفین لالہ،عبدالرحمان چچا، اشفاق بھائ اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی شکریہ۔۔

Leave a reply