مردم شماری کے دوران خاتون کا خاندان کی تعداد جان کر سر چکرا گیا
مردم شماری کے دوران خاتون کا خاندان کی تعداد جان کر سر چکرا گیا
ملک بھر میں مردم شماری کاعمل جاری ہے جبکہ مردم شماری کے دوران بہت سی دلچسپ ویڈیوز اورآڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔ ایسی ہی ویڈیو صحافی ملک رمضان اسراء نے شیئر کی جس میں سرائیکی زبان میں مردم شماری کے حوالے سے ایک آڈیو لیک میں خاتون ورکر ایک گھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ایک گھر میں تین بیویاں رہائش پذیر ہیں اور اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔
جب مردم شماری کرنے والی خاتون کا دماغ 🧠 چکرا گیا۔ pic.twitter.com/0WZ5tuHBlO
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) March 20, 2023
جبکہ سرائیکی زبان کی اس دلچسپ آڈیو میں مردم شماری والی خاتون ورکر نے کہا ہے کہ ایک ہی گھر میں تین بیویاں اور ان کے اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں جن کے اندراج کے لیے آج کا پورا دن لگے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
خاتون نے آڈیو میں کہا ہے کہ بچوں میں سے جن کی شادیاں ہوئی ہیں ان کے بھی اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔ اس لئے شاید آج مجھے پورا دن اس گھر کے افراد کی شماری کرتے ہوئے لگ جائے گا۔ اس لئے مجھے سے کوئی شکو ہ نہ کیجئے گا، آئیں آپ بھی یہ آڈیو سنیں۔