مریض کے لواحقین کا ہسپتال میں آپریشن کرتے ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ، ٹانگوں پر گولیاں ماریں

0
50

مریض کے لواحقین کا ہسپتال میں آپریشن کرتے ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ، ٹانگوں پر گولیاں ماریں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .کراچی مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا،لواحقین میں سے ایک شخص جو سی ٹی ڈی میں کانسٹیبل ہے اس نے سرکاری پسٹل سے ڈاکٹر کی ٹانگ پر گولیاں ماری.

ایسی جاہل مخلوق جس سے مسیحا محفوظ نہیں،پوری دنیا میں لوگ ان دنوں ڈاکٹروں کو سلیوٹ کرتے ہیں ہمارے ہاں پہلے وکیلوں نے ڈاکٹروں پر حملہ کر دیا پھر ڈاکٹروں کے خلاف سازشی مہم چلائی کہ زبردستی لوگوں کو کورونا کا مریض بناتے ہیں درجنوں ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ہمیں یقین اب بھی نہیں آ رہا ہے
لہذا اب پسٹل نکالو اور سیدھا فائر مارو .

پھر ہمیں شکوہ ہوتا ہے کہ ڈاکٹرز ملک چھوڑ کر باہر کے ملکوں میں جابس کو کیوں ترجیح دیتے ہیں .
قوم کا یہ حال جب ہو جائے تو پھر اس کی تباہی کو کیسے روکا جاسکتا ہے. ڈاکٹر حضرات کے روے سے بھی لوگوں‌کو گلہ ہے اور خاص‌کر سرکار ہسپتالوں میں‌ایسی بہت سی شکایات ہیں. لیکن عام طور پر دیکھا جائے تو علاج کرنے والے قوم کے ان محسنوں‌کے ساتھ ایسا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے. فرض کیا اگر ڈاکٹر کی طرف سے بھی کوئی ایسی کوتاہی کی گئی تھی تو اس کوحل کرنے کاایک نظام ہے .متعلقہ افراد تک اس کی شکایت کی جاتی .لیکن ڈاکٹر پر گولیاں چلا دینا کہیں کی شرافت نہیں ہے. پہلے ڈاکٹروں کو لاٹھیوں ، گھونسوں‌سے مارا جاتا تھا اب ان پر سیدھی گولیاں چلانا شروع کردیں…جس کو کہیں بھی جسٹی فائی نہیں‌کیا جاسکتا.

Leave a reply