پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کامیابی ایک مہلت ھے اور اسکے دوران ھم نے اپنا گھر درست کرنا ھے
0
35
stock market

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 2392 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے انڈیکس 43 ہزار 439 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے ، 5 فیصد کی تیزی کے سبب ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل کردی گئی ،ٹریڈنگ کا دوبارہ آغاز تھوڑی دیر میں ہوگا

مارکیٹ میں ایک روز کی دوران یہ ریکارڈ اضافہ ہے اسٹاک مارکیٹ میں 9 کروڑ 91 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا ،
سٹاک مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد اپر اور لوئر سرکٹ لگا دیے جاتے ہیں جس کے تحت کاروبار عارضی طور پر بند کر دیا جاتا ہے سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے رجحان کی وجہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہے جس کی تین دن قبل منظوری دی گئی تھی

الحمدللہ، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2 ہزار 231 پوائنٹس کے غیرمعمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کے آغاز پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارک دی اور کہا کہ الحمدللہ، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے
شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، قوم کو مبارک ہو،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے اور 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا تیزی سے اعتماد بحال ہو رہا ہے خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے قائد محمد نوازشریف نے معاشی ترقی، مہنگائی میں کمی اور پاکستان کی تعمیر وترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا، وہیں سے پھر دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ہماری مسلسل محنت اور درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں

ظفر موتی والا کا کہنا ہے کہ معیشت کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ کتنا ضروری تھا اندازہ ہوگیا، مارکیٹ میں جو حصص انڈر ویلیو تھے وہ بحال ہوئے، اسٹاک مارکیٹ اب تیزی کی جانب گامزن ہے

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ تمامتر معاشی نجومیوں کی پیشینگوئیوں کے بر عکس شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کیا ۔اتحادی جماعتوں کا بھرپور تعاون اور اعتماد نے کامیابی کو ممکن بنایا۔ یہ کامیابی ایک مہلت ھے اور اسکے دوران ھم نے اپنا گھر درست کرنا ھے۔ ٹیکس بجلی گیس اورھر قسم کی چوری کا خاتمہ اشد ضرورت ھے نہیں تو ھمیں اس صورت حال کا خدانخواستہ پھر سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے اور بیگانے نکتہ چینوں سے درخواست ھے کہ حوصلہ رکھیں اور معاشی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں جزاک اللہ

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

Leave a reply