مریم اورنگزیب اپنی اداوں پرغورکریں:وہ بہکی بہکی پھرتی ہیں :شبلی فراز

0
26

اسلام آباد:مریم اورنگزیب اپنی اداوں پرغورکریں:وہ بہکی بہکی پھرتی ہیں :اطلاعات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مریم اورنگزیب کی بہکی بہکی باتوں پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کو سمجھ نہیں آرہی کس کے بیانیے کو لیکر اگے چلیں

شبلی فراز نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی مریم نواز کے بیانیے کو لیکر چلیں، شہباز شریف یا شاہد خاقان کے بیانے کولے کرآگے چلیں ، ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کنفیوژن کا شکار ہوکر اس طرح کے بیانات دیتی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہےجو بھی کرپشن کی ہے اس کا حساب دینا ہوگا پاکستان کے عوام جان چکے انہوں نے اپنے دور حکومت میں کیا کچھ کیا عوام جانتے ہیں ان کے لیڈران نے کیا کیا جائیدادیں بنائی ہیں

شبلی فراز نے کہا کہ اگر وہ قانون سے بھاگے ہوئے ہیں یا ان کی ضمانت ہوئی ہے تو اس کا مطلب نہیں کہ وہ ایمانداری کا ثبوت ہے،جنہوں نے کرپشن کی وجہ سے پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچایا ان کو جواب دینا ہوگا

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کی کوششیں بڑی وقتی تھیں،جب یہ ایک دوسرے کو استعمال نہ کرسکے تو ماضی کے طریقے پر آگئے ہیں ،یہ آپس میں الجھ پڑے ہیں اور ایک دوسرے کو ایکسپوز کر رہے ہیں،کوئی پاوں پکڑنے کی بات کررہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے اپنا حساب دیں

شبلی فراز نے کہا کہ یہ آپس میں ہی لڑتے رہیں گے،پچھلی دو دہائیوں سے آزادکشمیر میں ان کی حکومتیں رہی ہیں ،انہوں نے کیا کیا ہے وہ سب کو پتہ ہے،آزادکشمیر کے عوام ان دونوں کو جان چکے ہیں آزادکشمیر کے عوام تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیں گے

Leave a reply