ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز کی بریت کی درخواست پر نیب نے جمع کروایا جواب
ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز کی نئی درخواست بریت خارج کرنے کی استدعا کر دی
نیب نے مریم نواز کی درخواست مثالی جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ، نیب نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے،مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان گئے حقائق درست نہیں،بریت کی درخواست میں لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے،احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے سزا سنائی، ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا،مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی،نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا؟ جسپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرامد کیلئے نگران جج مقرر کیا،مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے، مریم نواز کے نگران جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے پر آتے ہیں، پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ابھی بھی جوڈیشل سروس میں ہیں،
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ن لیگ کی رہنما مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں، بیرسٹر عثمان چیمہ، سردار مظفر عباسی نیب کی جانب سے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طرف سے عرفان قادر پیش ہوئے ،نیب نے مریم نواز کی بریت کی نئی درخواست پر جواب جمع کروا دیا ،عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو نیب کا جواب دیکھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی، نیب پراسیکیوٹر عثمان راشد نے کہا کہ میں کورونا سے ابھی بحال ہوا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آئندہ سماعت پر ہم سب سے کوویڈ کا سرٹیفکیٹ مانگیں گے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جتنا اس عدالت میں رش بن جاتا ہے ہونا تو یہی چاہیے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اب کوویڈ کی خطرناک صورتحال ہے سب کو احتیاط کرنا چاہیے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپکی درخواست سے لمبا نیب کا تحریری جواب ہے، اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ یہ نیب کا ہمیشہ سے خاصہ رہا ہے، مونچھوں سے داڑھی بڑھ جاتی ہے،عدالت نے اپیلوں پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی
ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار
امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود
ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف
عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق
زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں
نواز آئینگے، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی، حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ،مریم نواز