نواز آئینگے، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی، حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ،مریم نواز

0
85

نواز آئینگے، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی، حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ،مریم نواز
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ن لیگ کی رہنما مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں، بیرسٹر عثمان چیمہ، سردار مظفر عباسی نیب کی جانب سے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طرف سے عرفان قادر پیش ہوئے ،نیب نے مریم نواز کی بریت کی نئی درخواست پر جواب جمع کروا دیا ،عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو نیب کا جواب دیکھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی، نیب پراسیکیوٹر عثمان راشد نے کہا کہ میں کورونا سے ابھی بحال ہوا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آئندہ سماعت پر ہم سب سے کوویڈ کا سرٹیفکیٹ مانگیں گے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جتنا اس عدالت میں رش بن جاتا ہے ہونا تو یہی چاہیے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اب کوویڈ کی خطرناک صورتحال ہے سب کو احتیاط کرنا چاہیے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپکی درخواست سے لمبا نیب کا تحریری جواب ہے، اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ یہ نیب کا ہمیشہ سے خاصہ رہا ہے، مونچھوں سے داڑھی بڑھ جاتی ہے،عدالت نے اپیلوں پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی

مریم نواز نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا کہ ثبوت جب سے مانگے گئے ہیں یہ بہانہ کررہے ہیں،حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں مہنگائی ،بےروزگاری ،مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں ،نواز شریف کی پارٹی عذاب سے گزرکرآئی ہے،ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی ،پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں،جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی،ہر ممبر نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے،یہ حکومت ہفتہ ،مہینے نہیں چند دنوں کی مہمان ہے صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا،شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں،حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے نواز شریف کی واپسی کا وقت مسلم لیگ ن طے کرے گی جتنی جلدی پی ڈی ایم کو حکومت گرانے کی تھی اسے زیادہ جلد ی انہیں خود ہے،اپنی نااہلی چھپانے کے لیے حکومتی وزرا فیبریکیٹڈڈ خبریں بناتے ہیں جلد ہی ان ہاوس دیکھیں گے امید ہے ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی اورآئین کی بالادستی ہوگی مری میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، شہبازشریف سیلاب کے پانی میں اترتے تھے تو انہیں شوباز کہا جاتا تھا لگتا تھا عمران خان شہبازشریف سے بوٹ مانگ کر لوگوں کی مدد کو جائیں گے عمران خان کا انجام قریب ہے، اب یہ ہفتوں مہینوں کی نہیں، دِنوں کی بات دکھتی ہے حکومت کی کارکردگی صفرہے،میڈیا گیس، پٹرول، بجلی، مہنگائی پر بات کرے، حکومتی اجلاس اورپارلیمنٹ میں وزیراعظم کی نااہلی کی بات کرتے ہیں،مسلم لیگ ن اللہ کےفضل سے ٹوٹی نہیں ہے،

معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر ملک چھوڑ کر لندن فرار ہونے، سارے صوبے کے ترقیاتی فنڈز اپنے پسندیدہ شہروں پر لگانے، حکومت میں رہتے ہونے اپنے ذاتی ملازمین کے اکاؤنٹس کے ذریعے سولہ ارب کی منی لانڈرنگ کرنے اور ڈیمز بنانے کی بجائے ہر سال بارشی پانی میں کھڑے ہو کر تصویریں کھنچوانے کا نام حکومت ہے تو آج واقعی اس طرز کی حکومت پاکستان میں نہیں ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں جمہوری حکومت کا نقشہ تبدیلی کی جانب گامزن ہے جسے دیکھنے کے لیے ن لیگ کو شاہی عینک اتارنا پڑے گی۔ آج پاکستان تحریکِ انصاف قومی سطح پر تین ڈیمز بنا رہی ہے؛ پنجاب میں چار ڈیمز پر کام ہو رہا ہے؛ 360 ارب کے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پیکج سے ہر ضلع ترقی کی جانب گامزن ہے، اور چار سو ارب کی لاگت سے ہیلتھ کارڈز کے ذریعے تمام خاندانوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے یہاں مقامی ہوٹل میں ای کامرس کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرونا وبا نے دنیا کا ای کامرس کی جانب سفر تیز تر کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2020 میں ای کامرس کی شرحِ نمو گزشتہ دس سالوں کے برابر تھی۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انفراسٹرکچر، فائدہ مند پالیسی فریم ورک اور تربیت یافتہ افرادی قوت درکار ہوتی ہے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان تینوں شعبہ جات پر بھرپور توجہ دیئے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک حالیہ سروے میں عوام نے سردار عثمان بزدار کی کارکردگی کو دیگر تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بہترین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ستر فیصد آبادی جزوی یا مکمل طور پر ویکسینیٹ ہو چکی ہے؛ بزدار حکومت نے تعلیم، صحت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ آفس میں قائم سرمایہ کاری سہولت مرکز آنے والے سرمایہ کاروں کو قدم قدم پر سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیرو این او پالیسی کے ذریعے سرخ فیتے کا خاتمہ، سپیشل اکنامک اور ٹیکنالوجی زونز کے قیام سمیت لاہور ٹیکناپولس پر کام کے آغاز سے سرمایہ کاروں کو سہولت ملی ہے۔

تربیت یافتہ افرادی قوت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور ٹیوٹا اس حوالے سے خاطر خواہ کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹیوٹا نے فیس بک کے فلیگ شپ پروگرام (She Means Business) کے تحت تین سو خواتین کو تربیت فراہم کی ہے اور مزید دس ہزار خواتین کو تربیت یافتہ بنانے پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر مری سانحہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انکوائری کمیٹی تمام پہلوؤں کی جامع چھان بین کے بعد اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کا تعین ہونے کے بعد انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں

Leave a reply