مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر سماعت

0
47

مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ہوئی، سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، مریم نواز کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون اور بیرسٹر ظفر اللہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے.

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے دوران کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جواب موصول ہو گیا ہے. تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ ن کی جانب سے جواب کی کاپی نہیں ملی،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کاپی ملیکہ بخاری کے وکیل کوفراہم کر دی جائے.

نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہمارے وکیل مصروف ہیں،اگست یاجولائی کے آخر میں سماعت مقرر کر دیں ، جس پر الیکشن کمیشن نے یکم اگست تک سماعت ملتوی کر دی.

 

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

Leave a reply