ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز کی پیشی ، عدالت نے مزید احکام جاری کردیے

0
56

ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز کی عدالت میں پیشی ، عدالت نے مزید احکام جاری کردیے

باغی ٹی وی : ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ کارکنوں نے بارہ کہو میں لیگی رہنما کا استقبال کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا احتساب عدالت کے اسی فیصلے کیخلاف نواز شریف کی اپیل بھی زیر سماعت ہے، نواز شریف کی حاضری کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، پہلے اس معاملے کو دیکھ لیں پھر ایک ساتھ اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ن لیگی رہنما مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کپٹن(ر) صفدر کو عدالت پیشی سے روک دیا،عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورمحمد صفدر کی اپیلیں نواز شریف کی اپیل سے الگ کر دیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سیکیورٹی ایشوز ہوتے ہیں ،مسائل بنتے ہیں مریم نواز آئندہ سماعت پر آپ پیش نہ ہوں،

عدالت نے کہا کہ ہم تحریری فیصلے میں آئندہ سماعت کا تعین کر دیں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ کیس میں اپیلیں 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی

Leave a reply