مریم نواز کی ابا سے ملاقات کی درخواست مسترد کیوں ہوئی؟ باغی ٹی وی حقائق سامنے لے آیا

0
37

مریم نواز کی ابا سے ملاقات کی عدالت میں درخواست مسترد کیوں ہوئی؟ باغی ٹی وی حقائق سامنے لے آیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت سے اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مانگی تا ہم عدالت نے مریم نواز کی درخواست مسترد کر دی

تاہم باغی ٹی وی کو معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے عدالت سے زبانی درخواست کی تھی، تحریری درخواست نہیں دی تھی جس کی وجہ سے عدالت نے مریم نواز کو اجازت نہیں دی، نواز شریف سے ملاقات کے لئے مریم نواز کو تحریری اجازت دینی چاہئے تھی جو نہ دی گئی بلکہ زبانی اجازت مانگ کر اب سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کا طوفان برپا کر دیا گیا کہ عدالت نے بیمار باپ سے ملنے کی اجازت نہیں دی.

نواز شریف کے ساتھ ہسپتال میں کارکنان کا ایسا سلوک کہ…………….خون کس نے دیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں اور وکیل کے کہنے پر عدالت میں درخواست نہیں دی بلکہ زبانی اجازت مانگی، مریم نواز سے عدالت میں انکے بیٹے جنید صفدر نے بھی ملاقات کی.

آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری …جے یو آئی رہنما ضمانتیں کروانے پر مجبور

نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی نے اس حوالہ سے ممتاز قانوندان اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ میاں اشرف عاصمی ایڈوکیٹ سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا زبانی درخواست پر عدالت اجازت دے سکتی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سابق وزیراعظم ہیں اور مریم ان کی بیٹی ہے، عدالت میں کوئی بھی کام زبانی نہیں ہوتا بلکہ سب تحریری ہوتا ہے، مریم نواز نے اگر واقعی اپنے والد سے ملاقات کرنی تھی تو انہیں تحریری درخواست دینی چاہئے تھی،

نواز شریف سے ہسپتال میں کس کس نے ملاقات کی؟ سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

میاں اشرف عاصمی ایڈوکیٹ جو کالم نگار اور مصنف بھی ہیں نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں مزید کہا کہ عدالت میں درخواست دینا ضروری تھا کیونکہ یہ چھوٹا کیس نہیں ہے، آن دی ریکارڈ چیزیں ہوتی ہیں، زبانی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب قانون کی ہی پیروی نہیں کی جائے گی تو عدالت کہاں بات مانے گی، مریم نواز کو چاہئے تھا کہ وہ تحریری درخواست دیتی.

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہئے،

واضح رہے کہ مریم نواز کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی،

عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے ریفرنس سے متعلق استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائے گا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،رہفرنس چئر مین نیب کی منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا،

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

Leave a reply