مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو عدالت پہنچا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید ،مریم اورنگزیب، خرم دستگیر،،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، سابقہ ایم پی اے شمائلہ رانا،بھائی زیشان ملک و دیگر رہنماء کمرہ عدالت میں ہیں.

 

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

 

چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہو گی، مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے راستے بند کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری احتساب عدالت کے باہر موجود ہے.

احتساب عدالت لاہور کے جج چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کریں گے ،یوسف عباس کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

Shares: