مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوز کے پارٹی عہدہ کے حوالہ سے الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی

مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر سماعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے پارٹی عہدے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف پارٹی الیکشن چیلنج ہو سکتا ہے، پارٹی کی جانب سے کی گئی نامزدگیاں چیلنج نہیں کی جا سکتیں ،مریم نواز کی نامزدگی قانون کے مطابق کی گئی ہے.

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ مریم نواز کی نامزدگی کس قانون کے تحت ہوئی اس کا حوالہ بھی دیں، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کی نامزدگی ہوچکی ہے، پہلے آپ کہتے تھے تعیناتی ہوئی ہے تو درخواست گزار نوٹیفکیشن دے.

نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ پارٹی الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے.

پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

Shares: