مریم نواز پیرول پر رہا………..نواز کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت
مریم نواز پیرول پر رہا………..نواز کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کروائی .
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ نوازشریف کو فوری طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر تشویش ہے ،مریم نواز کو نوازشریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کیا جائے ،نوازشریف نے ہمیشہ ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ،نوازشریف کی صحت کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں .
نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران
مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ قید کے دوران کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے نوازشریف کو غیر معمولی صدمہ پہنچا، حکومت وقت نے نوازشریف کو جبر کانشانہ بنایا ہے جس سے ان کی صحت متاثر ہوئی،اگر میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی