مریم نواز وہاں پہنچ گئیں جس کا تذکرہ کرتے ہوئےعمران خان نے دلی دُکھ کا اظہارکیا تھا

0
31

لاہور: مریم نواز وہاں پہنچ گئیں جہاں پہنچنے پرعمران خان نے دلی دُکھ کا اظہارکیا تھا :ہرپاکستانی یہ دیکھ کرشرما گیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر نواز شریف کی سیاسی جانشین مریم نواز اس جگہ پہنچ گئیں جہاں انسانوں کے ضمیروں کی خرویدوفروخت کی مصدقہ اطلاعات ہیں

غیر جانبدار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مریم نواز گلبرگ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئیں ہیں اور سب سے پہلے ان ارکان اسمبلی سے ملاقات کی جواپنا ضمیر برائے فروخت کے لیے تیار بیٹھے ہیں ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مریم نواز نے آتے ہی پہلا بیان عمران خان کے خلاف داغا اور کہا کہ عمران خان نے ہرشئے ہی بدل کررکھ دی ہے ،

مریم نواز نے سخت لہجہ کے ساتھ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی جعلی حکومت کی کہانی ختم ہوچکی ہے حمزہ شہبازکو اکثریت حاصل ہے،حکومت بنانااس کاحق ہے

اس سے پہلے یہ فیصلہ ہوا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز کی سپورٹ کے لیے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو آگے لایا جائے

 

 

دوسری جانب مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں پنجاب اسمبلی جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج شام 7 بجے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جاؤں گی، حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑی ہوں جسے واضح اکثریت حاصل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز حمزہ شہباز کی حمایت میں آج 7 بجے پنجاب اسمبلی جائیں گی، مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کریں گی۔

ادھر ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس 16 اپریل صبح ساڑھے 11 بجے ہی منعقد ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو اسمبلی قواعد کے تحت تفویض کردہ اختیارات واپس لے لیے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اختیارات کی واپسی کے آرڈر جاری کر دیے۔ ڈپٹی اسپیکر کا آرڈر قواعد انضباط کار 1997 کے قاعدہ 28 کی شرائط کے خلاف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات ڈپٹی اسپیکر کے دستخط سے اجلاس طلبی کا جعلی آرڈر جاری ہوا، آج اجلاس طلب کرنے کے جعلی آرڈر کا اسمبلی سیکریٹریٹ نے جائزہ لیا ،اس جعلی آرڈر پر کوئی ڈائری نمبر درج نہیں کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے ترجمان کے مطابق ڈائری نمبر ایسی اہم نوعیت کی دستاویزات کے لیے ضروری ہوتا ہے، یہ آرڈر اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیار کیا اور نہ ہی اسے جاری کیا، ڈپٹی اسپیکر کا جاری کردہ مذکورہ آرڈر اسمبلی قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، زیرِ بحث آرڈر اسمبلی سیکرٹریٹ سے باہر تیار کیا گیا۔

Leave a reply