پارلیمانی کمیٹی تشکیل، سپیکر نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خطوط ارسال کر دیئے

0
36

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو خطوط ارسال کردیے۔

سپیکر نے یہ خطوط آئین کی شق 224 اے ون کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سے چار، چار ممبران کے نام مانگے گئے ہیں۔

خط کے متن میں تحریر ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکے۔ کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے قبل صدر مملکت نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خطوط لکھے تھے۔ تاہم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی طرف سے تجویز کیے گئے نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کے لیے لکھے جانے والے خط کا جواب لیگی صد شہباز شریف نے دیدیا۔

جوابی خط میں شہباز شریف نے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے 2 خط لکھے ہیں جو مجھے 5 اپریل کو رات 9 بجے موصول ہوئے۔ آپ کی جانب سے لکھا گئے خطوط میں نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام دیا گیا ہے تاہم سپریم کورٹ نے اس سارے معاملے پر از خود نوٹس لے رکھا ہے۔ عدم اعتماد کے حوالے سے سپیکر کی رولنگ خلاف آئین ہے۔

Leave a reply