مطیع اللہ نےفوادچوہدری سےبدتمیزی نہیں، صحافتی اصول پامال کیے’دیکھ کردنیاشرما گئی

0
42

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مطیع اللہ نے فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا ہے۔شہبازگل کہتے ہیں کہ مطیع اللہ جان کا رویہ دیکھ کردنیا بھی شرما گئی کہ کس طرح پاکستان میں صحافت کے ذریعے سیاست کی جارہی ہے

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہونے والی بدنظمی پر اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مریم میڈیا سیل کے ممبر مطیع اللہ جان نے آج فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا اور اس پیشے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

 

شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ مطیع اللہ نے صرف صحافتی اصولوں کو پامال نہیں کیا بلکہ وہاں پر کھڑے دوسرے صحافیوں کے حقوق کو بھی پامال کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میڈیا میں صرف مریم بات کرے اور سوال صرف آپ، باقی سب صحافی چپ رہیں۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی میڈیا بریفنگ بدنظمی کا شکار ہوگئی تھی۔

فواد چوہدری کے ڈائس پر آتے ہی صحافی مطیع اللہ نے ان سے سوال کردیا تھا اور اس موقع پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

Leave a reply