مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تصویر "لیک” کر دی،لگایا گھناؤنا الزام

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تصویر "لیک” کر دی،لگایا گھناؤنا الزام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹڈ تھی،

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں برطانوی صحافی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاوَس میں ہوئیں، شہباز شریف نے کہا اگرایک دھیلےکی کرپشن ثابت ہوجائےتووہ سیاست چھوڑدیں گے ،شہباز شریف پرالزام لگایا گیا کہ زلزلہ زدگان کے فنڈزمیں سے کمیشن لیا،شہزاداکبرنے یہ اسٹوری لکھوائی،کیا شہباز شریف پرجوالزامات لگائے گئے اس کے کوئی ثبوت ہیں،ڈیلی میل اسٹوری کے سہولتکارشہزادا کبر تھے ،اسٹوری سے پہلے ڈیوڈ روزاورعمران خان کی ملاقات ہوئی،قسمیں کھا کر رانا ثنااللہ کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا،

احتساب کے مشیر کا جھوٹ بولنے کے لیے تقرر کیا گیا ہے، وہ وقت دورنہیں کہ عوام کاہاتھ اورشہزاد اکبرکا گریبان ہوگا،آپ خود کبھی بریف کیس اوربراڈشیٹ میں کمیشن لیتے پکڑے جاتے ہیں،عمران خان اپنی چوری چھپانےکیلیے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے ملتان میٹرو اور اورنج لائن کو متنازع بنا دیا، شہزاد اکبر نے نیب میں قیدیوں کو ہراساں کرکے بیانات لکھوائے،لندن کی عدالت نے پوچھا کہ اسٹوری میں لگائے گئے الزامات کے آپ کے پاس ثبوت ہیں ؟ڈیلی میل کی اسٹوری میں لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے،6سال ہوگئےابھی تک فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ نہیں ہوا،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں فیصلہ آنے کے بعد شہبازشریف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ شہبازشریف کی بے گناہی اور عمران صاحب کے مصدقہ جھوٹے ہونے کی بین گواہی ہے شہبازشریف کی ایمانداری پرکیچڑ اچھالنے والوں کے سیاہ چہروں کی کالک میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ لندن کی عدالت سے شہبازشریف کی سچائی کی گواہی آئی لندن عدالت کے فیصلے کے بعد کچھ بھی شرم ہوتو عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان معافی مانگیں

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

لندن عدالت نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق شدید ترین درجے میں شہبازشریف کو بدنام کیاگیا برطانوی جج نکلین نے قرار دیا کہ شہبازشریف کے خلاف برطانوی ہتک عزت کے قانون کے اول درجے کا جھوٹ بولاگیا ،برطانوی جج نکلین نے قرار دیا کہ شہبازشریف کے خلاف ڈیلی میل نے سراسر جھوٹ اور مفروضے پر مبنی خبر شائع کی، کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی عمران صاحب اپنے سیاسی انتقام، حسد اور جھوٹ کی آگ سے پاکستان کی جو ہتک آپ نے کرائی، اس کا ازالہ کون کرے گا؟جھوٹے کاغذ لہرانے والوں میں زرا سی بھی شرم ہوتو برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد چلو بھر پانی میں ڈوب مریں شہزاد اکبر نے جو کاغذلہرائے تھے وہ لندن کی عدالت میں کیوں پیش نہیں کئے؟ثابت ہوا کہ جن کی اپنی کوئی عزت نہیں ، ان کا کام صرف شرفاءکی عزت اور پگڑیاں اچھالنا ہے

برطانوی عدالت کے فیصلے سے براڈ شیٹ کے کمشن خور شہزاد اکبر کے چہرے پر جھوٹ کی سیاہی میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے عمران صاحب نے یہ جھوٹا انٹرویو خود کرایا تھا، عمران صاحب آپ کے ہر جھوٹ کا انجام انشائ اللہ ایسا ہی نکلے گا عدل اور انصاف جب بھی ہوا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت سرخروہوئی، انہیں جیل بھجوانے والے خود جیل گئے انشاءاللہ جب بھی عدل اور انصاف ہوگا ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پھر سرخرو اور ان پر جھوٹ بہتان باندھنے والے جیل میں ہوں گے شہبازشریف کے دس ارب کے ہتک عزت کے مقدمے میں پانچ سال سے عمران صاحب مفرور ہیںپاکستان میں اس ہتک عزت کے مقدمے میں بھی انشاءاللہ عمران صاحب کا جھوٹ بے نقاب ہوکر رہے گا

یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

Comments are closed.