مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر

0
68

الیکشن کمیشن نے مریم نواز پارٹی عہدے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن مریم نواز پارٹی عہدے سے متعلق محفوظ فیصلہ کل 11بجےسنائے گا،

مسلم لیگ ن کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں درخواستگزار کا متاثر فریق نہ ہونے پر کیس خارج کرچکا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کےعہدے کا الیکشن ہوا؟،ن لیگی وکیل نے کہا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ان کےعہدے کا الیکشن نہیں ہوا،کیس میں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں،مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت اور بدنیتی پرمبنی ہے،

ملیکہ بخاری کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 203 کو آئین کے آرٹیکل 62, 63 کے ساتھ پڑھا جائے تو مریم نواز پارٹی عہدے کے لئے نا اہل ہیں۔ سپریم کورٹ واضح طور پر کہ چکی ہےنااہل،سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا،

الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت جاری

ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصرنے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے،الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کو آرٹیکل 62 ، 63 اور 63 اے کے ساتھ ملا کر پڑھنے کا کہا ہے،الیکشن ایکٹ کی شق 203 پارٹی عہدہ سے متعلق ہے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کو انہیں گراؤنڈز پر نااہل کرچکا ہے،مریم نواز سزا یافتہ ہیں پارٹی عہدہ رکھنے کےلئے اہل نہیں،

الیکشن کمیش نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا.

 

گزشتہ سماعت پر مریم نواز کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلی سماعت پر ہی بتا دیتے تو آج سماعت نہ رکھتے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا.

بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں دلائل دینے سے معذرت کر لی، جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی.

نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

 

ضمانت میں توسیع کے باوجود مریم نواز کے شوہر کو عدالت کا بڑا حکم

Leave a reply