نواز شریف کی ضمانت…..پھر بھی مریم اورنگزیب نے یوم سیاہ کا اعلان کیوں کر دیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے مرکزی تقریب 180ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ہوگی شہبازشریف نے پارٹی عہدیداروں،ارکان اسمبلی اورکارکنان کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بسنےوالے پاکستانیوں کیساتھ بھرپوریکجہتی کریں،
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کااعلان کر دیا،پارٹی صدر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے،
مریم اورنگزیب کے مطابق صوبائی، ضلع، تحصیل اور سٹی کی سطح پر بھرپور سرگرمیاں کی جائیں گی جلسے، جلوس، ریلیاں منعقد ہونگی ، پاکستان ،کشمیر کےپرچم لہرائے جائینگے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کل پورا پاکستان ثابت کرے گا،
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
واضح رہے کہ نواز شریف کی آج اسلام آبا دہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں طبی بنیادوں پر منگل تک ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی تھی، نواز شریف کی طبیعت خراب ہے انہیں سروسز ہسپتال میں آج پانچواں روز ہے.
نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی
نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اہلخانہ کے علاوہ نواز شریف سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ، میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے، ڈاکٹر شمسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ایک ہفتے تک بہتر ہو جائے گی.