مشرق وسطیٰ کی صورتحال، قریشی کی وزیراعظم سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، قریشی کی وزیراعظم سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی،وزیر خارجہ نے وزیراعظم کوامریکہ ایران کشیدگی سے متعلق آگاہ کیاملاقات میں پاکستان کے موقف کا بھی جائزہ لیا گیا،وزیر خارجہ نے عالمی رہنماؤں سے رابطوں پر بھی بریفنگ دی

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران امریکا تنازعہ کے حوالہ سے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے‘ہم امن،استحکام اور خطے کی سلامتی کیلئے کھڑے ہیں۔تمام فریقین سے حالیہ رابطوں میں اپنے اسی عزم کو دہرا دیاہے۔اس وقت کی اہم ضرورت کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحرک کوشش کرنا ہے‘تشدد کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہئے‘ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی مجموعی صورتحال پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کئے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے گفتگو کے بعد دیگر 3 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات چیت کی۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ،متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد ال نہیان اور ترک ہم منصب مولودچاوش اوگلو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر خارجہ نے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے خطے میں امن و امان کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

شاہ محمود قریشی نے اس سے قبل امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔گزشتہ روز دفتر خارجہ نے امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ کے قتل سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

Comments are closed.