چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا مشورہ

چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا مشورہ
سپریم کورٹ نے تحریری معافی پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا,جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احاطہ عدالت کی بے توقیری پر کارروائی شروع کی، نیب وکیل نے کہا کہ ملزمان غیر مشروط معافی مانگتے ہیں،آئندہ ایسا نہیں ہوگا،ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے

دوسری جانب نیب کی ریکور کیے گئے 815ارب روپے وزارت خزانہ کو جمع نہ کروانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،چئیرمین نیب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت سامنے آئی ،ڈی جی نیب ہیڈ کوارٹر اجلاس میں شریک ہوئے، ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،کابینہ کی جانب سے مجھے چیئرمین نیب کی نمائندگی کرنے کے لئے کہا گیا

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اجلاس احتجاجاًملتوی کر دیا پی اے سی نے چیئرمین نیب کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا .چیئرمین کمیٹی رانا تنویر کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کو آنا چاہیے تھا اور وہ آئیں گے، چئیرمین نیب کو خط لکھ رہے ہیں، نیب کی جانب سے لکھے گئے خط کی تفصیلات سیکریٹری کابینہ سے مانگی جائیں گی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور چیئرمین نیب کی پوزیشن میں فرق ہے چیئرمین نیب کی پوزیشن یکسر مختلف اور قابل احتساب ہے ،اگر حکومت اسے جوابدہ نہ بنائے تو یہ زیادتی ہوگی چیئرمین نیب نے اپنے دور میں جو پیسے خرچ کیے ہیں اس کا حساب دینا ہوگا کیبنٹ سیکریٹری آگاہ کرے کہ کیا قانون کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،ایک بندہ وزیراعظم کو عزیزہے تو اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے،

چیئرمین نیب کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں عدم شرکت ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پی اے سی کو چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا مشورہ دے دیا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کو چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانی چاہیے،چیئرمین نیب کو استحقاق کمیٹی میں بلانا چاہیے یہ ہیں کون لوگ ہیں جو پی اے سی کو نظرانداز کر رہے ہیں،جب تک پارلیمنٹ سنجیدگی سے کوئی ایکشن نہیں لے گا تب تک یہ چلتار ہے گا، پبلک اکاونٹس کمیٹی بھی نیب کے لیے نرم گوشہ رکھ رہی ہے، اگر پی اے سی کوئی ایکشن نہیں لیتی تو مطلب پی اے سی بھی ڈری ہوئی ہے، چیئرمین پی اے سی کو کھڑے ہوکر ایکشن لینا پڑے گا،

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

https://baaghitv.com/chairman-nab-kkhilaf-toheen-adalat-ki-daskat-court-nay-faisla-suna-diaa/

Comments are closed.