ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنی آخرت کا سوچیں فخر عالم

0
28

باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں نے ماسک مہنگ کردیے ہیں تاجروں کی اس حرکت پر فخر عالم نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آخرت کے بارے میں بھی سوچیں جب اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دہ ہونا ہے

فخرعالم نے ماسک ذخیرہ کرنے والوں کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تنقیدی ویڈیوپیغام جاری کیا ہےجس میں انہوں نے کہا ہے پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہے لہذا اس صورتحال میں ہمیں بھی احتیاطی تدابیراختیارکرنی ہوگی تاہم وہ تمام لوگ جو ماسک کے بزنس میں ہیں جو ماسک کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں اور جنہوں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے مجھے بہت دکھ ہورہا ہے یہ سب دیکھ کر کیا کرتے ہیں آپ لوگ کیا سوچ کر یہ سب کیا ہے آپ نے؟


فخرعالم نے کہا جب آپ قیمتیں بڑھارہے ہیں یا ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں توآپ لوگوں کواس چیز سے محروم کررہے ہیں جس چیزسے اس بیماری کو روکا جاسکتا ہے یا اس سے پرہیز کیا جاسکتا ہے آپ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا سا منافع کماکر اپنے گھر والوں کو اپنے بچوں کوکوئی نئی چیزخرید کردے دیں گے لیکن آپ کی اس حرکت سے پورے شہرمیں بیماری پھیل جائے اس سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے؟

انہوں نے کہا یہ بیماری آپ کے گھرپرآکر دستک دینا شروع کردے گی خدانخواستہ آپ کے بچوں تک پہنچ جائے گی ملک میں جو صورتحال ہے اس وقت تو آپ لوگوں کو رول ماڈل بننا چاہیئے اور اپنے آس پاس کمیونٹی میں معاشرے میں لوگوں کو ماسک مفت میں بانٹنا چاہیئے بجائے اس کے کہ آپ ذخیرہ اندوزی کرنا شروع کردیں اور ماسک کی قیمتیں بڑھادیں آپ کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیئے

فخرعالم نے کہا اپنی آخرت کا سوچیں یہ سوچیں کہ بعد میں اپنے پروردگار کو کیا بولیں گے آخرت میں جب آپ اپنے پروردگار کے سامنے جاکر کھڑے ہوں گے توآپ کا کیا موقف ہوگا کہ میں نے اسلیے قیمتیں بڑھائیں یا ذخیرہ اندوزی کی تاکہ میں اپنے گھر والوں کا خیال رکھ سکوں منافع میں نے زیادہ کمالیا اورپورے شہرمیں بیماری کو پھیلنے دیا انہوں نے کہا خدا کا خوف کریں ہمیں بحیثیت ایک قوم ایک معاشرہ مل کر اس چیلنج کا سامنا کرنا ہے آخر میں فخر عالم نے ذخیرہ اندوزوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری آپ لوگوں سے التجا ہے یہ فضول حرکتیں کرنے سے گریز کریں

شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتا دیں


واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں حفاظتی اقدامات کے طورپراستعمال ہونے والے فیس ماسک مارکیٹ اوردکانوں سے غائب ہوگئے ہیں اور میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی فیس ماسک دستیاب نہیں ہیں شہریوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل اسٹورز پر دکاندار بھی صورتحال پر پریشان ہیں

Leave a reply