کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ،فردوس عاشق اعوان نے دعا بھی بتا دی

0
29

کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ،فردوس عاشق اعوان نے دعا بھی بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے”۔اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔ بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعا کی پوسٹ بھی لگائی

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو "صفائی نصف ایمان ہے.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

Leave a reply