منشات کیس، سماعت ملتوی، نواز شریف نے کیا پیغام بھیجا؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

0
41
rana sanaullah

منشات کیس، سماعت ملتوی، نواز شریف نے کیا پیغام بھیجا؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، انسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسن نے کیس سماعت کی،

رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ عدالت میں اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے،رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہریارآفریدی کے دعویٰ کے مطابق فوٹیج دی جائے،شہریارآفریدی کے پاس ویڈیوہے توعدالت میں پیش کی جائے،

رانا ثناء اللہ پر آج فرد جرم عائد نہ کی جا سکی،عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ۔

رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خوف میں مبتلا ہے ،وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہر جگہ بات کرتی رہی ہے،شہریار آفرید ی نے کہا ان کے پاس ویڈیو ہے اب ان سے ہم برآمد کرائیں گے، کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے،ویڈیو حکومت کا پردہ چاک کر دے گی ۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کریں گے،جھوٹے مقدمے پر حکومت بے نقاب ہو رہی ہے، پوری دنیا اور عوام کو کنفیوز کرنے کیلئے دھوکہ دیا گیا ،ا

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیغام بھیجا ہے،نوازشریف کے پیغام میں سیاسی جماعتوں اورپارلیمنٹ کی عزت ہے ،پیغام کے مطابق پارلیمانی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Leave a reply