اداکارہ ماورا حسین اور احسن خان ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’قصہ مہربانو کا‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہو ں گے-
باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل "قصہ مہربانو کا ڈرامہ سیریل مومنہ درید پروڈیکشن کی پیشکش ہے جس کی ہدایت کاری اقبال حسین نے کی ہے جبکہ فاخرہ جبین نے اسے تحریر کیا ہے ڈرامے کے پہلے دو ٹیزر ٹی وی اسکرین پر جاری کر دیئے ہیں، جسے احسن خان اور ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شئیر کیا ہے۔
خلیل الرحمان قمر کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ
ٹیزر کے مطابق احسن خان” اڈاری” کے بعد اس نئے ڈرامے میں ایک بار پھر منفی کردار میں نظرمیں آئیں گے اور مہر بانو(ماورا حسین) کے زندگی کو مشکلوں سے بھر دیں گے۔
صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل…
علاوہ ازیں "قصہ مہربانو کا” سے نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان اعجاز بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ماڈل خوشحال خان، مشال خان، محمد احمد، غزالہ کیفی اور لیلیٰ زبیری شامل ہیں ڈرامے کب تک نشر کیا جائے گا تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے-