لگتا ہے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،عطا تارڑ

0
56
tarar atta

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ انتشاری ٹولے کا لیڈر عمران خان ہے، اُس کی خواہش پر حلف کو نہیں دیکھا، سیاست میں حصہ لیکر ملک کو نقصان پہنچایا، اس کی کوئی معافی نہیں ہونی چاہئے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ملک کے خلاف سازش جیل سے بھی جا رہی ہے، جیل افسر کو حراست میں لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کے خلاف سازش کر رہے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، جلد اچھی خبریں آئیں گی، پٹرول کی قیمت کم ہو گی،بجلی کی قیمت کم ہو گی، انتشاری ٹولے کا احتساب ضرور ہے، جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھ رہیں نئے نام سامنے آ رہے ہیں، آج تین گرفتاریاں ہوئیں، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو کوئی معافی نہیں ہونی چاہئے.

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد قوم سےخطاب کریں گے، وزیراعظم خطاب میں عوام کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم جلد آئندہ 5سال کا معاشی منصوبہ قوم کےسامنے پیش کریں گے،وزیراعظم عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے،وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی استحکام کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے،ہم سمجھتے ہیں یہ ایسا قدم ہے جس کو سراہنا چاہئے، احتساب کی طرف بڑھتے ہوئے ملک میں انتشار کو روکا جا رہا ہے، خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہئے، بہت اچھا ہوا کہ فوج نے احتساب کا عمل شروع کیا، فیض حمید سے تحقیقات کے نتیجے میں آج تین افسران گرفتار کئے گئے ہیں، آج کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے الفاظ پر غور کریں، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد سامنےآئےہیں، لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، لیکن گرفتاریاں صرف ایک ادارے تک محدود نہیں رہنی چاہئیں، تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل فیض حمید بانی پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے شکنجے میں آئیں گے،

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کے معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے، یہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، ادارے کے کچھ سخت ڈسپلن ہیں، خواجہ آصف کی باتیں سن چکا ہوں، جن تاریخوں کا حوالہ خواجہ آصف نے دیا ان دنوں جنرل باجوہ کا دورہ امریکا ہوا تھا، جنرل باجوہ نے دورہ امریکا میں صاف کہا تھا وہ ایکسٹینشن نہیں لے رہے، جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ بہت سے افسران ہیں جن کا آگے آنا حق بنتا ہے، جنرل باجوہ کی بدنیتی ہوتی تو ان کے پاس آپشنز تھے، میری جنرل باجوہ سے سیاسی بات چیت بہت کم ہوتی تھی، میں نے کبھی اپنی پوزیشن سے تجاوز نہیں کیا، جنرل باجوہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی کو ہر حال میں مدنظر رکھے ہوئے تھے، میرٹ پر پانچ لوگوں کے نام کی لسٹ آئی، انتہائی سینئر کو تعینات کیا گیا، خواجہ آصف کی ریکروٹ کرنے والی بات کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں. آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حکومت کرتی ہے، جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور سب نے ووٹ کیا، اس سیاسی ماحول کی انتہا 9 مئی پر جا کر ختم ہوئی۔

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

Leave a reply