میڈیکل بورڈ کے ذریعے دعازہرہ کی عمر کا تعین،دعا کے والد کا بڑا فیصلہ

میڈیکل بورڈ کے ذریعے دعازہرہ کی عمر کا تعین،دعا کے والد کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کی عمر کے حوالہ سے میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تو دعا کے والد مطمئن نظر نہ آئے،

دعا زہرہ کے والد نے میڈیکل رپورٹس کو چیلنچ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سے سندھ قانون کے تحت دعا زہرا کی تحویل کا فیصلہ کرنے استدعا کردی, دعا زہرہ کے والد نے دائر درخواست میں عدالت سے کہا کہ بیٹی ابھی ناسمجھ ہے سندھ قانون کے تحت 18 سال سے پہلے بچی اپنی مرضی سے شادی نہیں کر سکتی

دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے سندھ کے سیکرٹری ہیلتھ کے نام بھی ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی 2005 میں ہوئی، شادی کے تین برس بعد دعا زہرہ کی پیدائش ہوئی، میڈیکل بورڈ نے غلط عمر کا تعین کیا دعا زہرہ کی عمر 14 برس ہے اور ب فارم پر یہی عمر موجود ہے، غلط میڈیکل رپورٹ بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے،

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ جاری کی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر سولہ سے سترہ سال ہے ڈاکٹر لاریب گل کی زیر نگرانی ڈاکٹر صبا اور دیگر ڈاکٹرز نے دعا زہرہ کا مکمل طبی معائنہ کیا میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کا قد 5فٹ 1 انچ اور وزن 35 کلو ہے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے سے دعا زہرہ کی عمر کو جانچنے کا عمل مکمل کیا گیا

دعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ رواں سال 16 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا تاہم بعد ازاں دعا زہرہ نے پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کا اعتراف کیا تھا ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا تھا کہ میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی-

دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

 کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

دعا نے مزید کہا تھا کہ گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں دعا زہرہ نے اپنے شوہر کےحق میں بیان حلفی بھی دیا تھا ں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی تھی۔

دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

Comments are closed.