علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میںنے ابھی تک جو کردار کئے ہیں ان میں سے زیادہ تر سنجیدہ ہی رہے ہیں لیکن مجھے بنیادی طور پر کامیڈی پسند ہے. اور مجھے بہت شوق ہے کہ مجھے کامیڈی کردار ملیں اور میں انہیں کروں. انہوں نے کہا کہ میں نے لکس سٹائل ایوارڈ میںایک کامیڈی سیگمنٹ کیا ہے ، اس کامیڈی سیگمنٹ کو لکھنے میںبھی مدد کی ہے. میرا سیٹھی نے کہا کہ میںسوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکیٹو نہیں ہوں، تھوڑا بہت ایکٹیو ہوں، کبھی کبھی پوسٹ کر لیتی ہوں.
میرا سیٹھی نے کہا کہ میرے بھائی کا گانا پسوڑی ہر طرف پسند کیا جا رہا ہے بہت اچھا لگ رہا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”مجھے اگر کوئی اچھی فلم ملی تو کر لوں گی لیکن ہمارے ہاں زیادہ ڈرامے اچھے بن رہے ہیں”، لہذا ابھی تو میرا دھیان فلمیں کرنے کی طرف ہے. میرا سیٹھی نے کہا کہ آج کل بہت اچھا کام ہو رہا ہے ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹڈ ڈائریکٹر ہیں وہ جانتے ہیں کہ فنکاروں سے کس طرح سے کام لینا ہے. میں نے جس ڈائریکٹر کے ساتھ بھی کام کیا ہے بہت اچھا لگا ہے اور بہت مزا آیا ہے.