سعودی عرب؛ 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد

پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضر اور ایک ریٹائرڈ ملازم بھی گرفتار
0
156
passport

افغان شہریوں کے پاس بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کر لیے ہیں جس کے بعد ڈی جی پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ مصطفیٰ قاضی اور ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں، صحافی اعزاز سید کے مطابق ذرائع کا کہنا کہ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے جبکہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضر اور ایک ریٹائرڈ ملازم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ خیال رہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ، جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے اور پاکستانی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور اس معاملے کی پوری چھان بین اور نادرا ڈیٹا بھی کاؤ نٹر چیک کر رہے ہیں۔ جبکہ ملوث افراد کیخلاف جنہوں نے پاکستان کا قانو ن توڑا انہیں سزا دی جائے گی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈکپ؛ بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ؛ شاہد آفریدی نے سب بتادیا
آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر خلیجی ملک جانے کی کوشش پر ایک افغان باشندے کو گرفتار کرلیا تھا اور ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ غیرملکیوں کے خلاف امیگریشن کا کریک ڈاؤن جاری رہا تاہم حکام نے بتایا کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ایک مشکوک مسافر صادق سے کراچی ائیرپورٹ کے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے بازپرس کی تو اس کی سفری دستاویزات مشکوک ثابت ہوئیں۔

Leave a reply