ماہ ربیع الاول میں محفل میلاد اورسیرت کانفرنسوں کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات جاری

0
62

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے ماہ ربیع الاول میں محفل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

باغی ٹی وی : این سی او سی کی جانب سے جاری کردی ہدایات کے مطابق محفل میلاد کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ علماء اور نعت خوانوں کی مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہےجلوسوں کی تعداد کو کم کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

این سی او سی کے جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ دسویں ربیع الاول کو خصوصی ویکسینیشن کیمپوں کا قیام کر کے محفل میں شرکت کرنے والے افراد کی ویکسینیشن کو موقع پر یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

محفل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کا مقام کھلا اور کشادہ ہونا چاہیے وینٹیلیشن کے بہتر انتظام کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے 6فٹ سماجی فا صلے کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ مسجد یا پنڈال انتظامیہ سماجی فاصلے کے نشانات کوواضح کریں۔

علاوہ ازیں داخلی راستوں پر تمام افراد کی تھرمل اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے ماسک کی دستیابی اورداخلی دروازوں پر سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کا انتظام ہونا ضروری ہے۔

ہیلتھ ڈیسک قائم کیے جائیں تاکہ کھانسی، فلو اور بخار کی علامات والے افراد کی پنڈال میں عدم شرکت کو یقینی بنا جا سکے پنڈال میں ہجوم کی بھگدڑ سے بچنے کے لیے ، صرف پیکڈ فوڈ شرکاء میں تقسیم کیا جائے صرف لائسنس یافتہ/روایتی جلوسوں کوکوویڈ ایس او پیزکی پابندی کے ساتھ اجازت دی جائے-

ورزش سے کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا تحقیق

مقدس اشیاء کو چھونے، چومنے یا گلے لگانے سے گریز کریں۔ این سی او سی نے آرگنائزنگ کمیٹیز کوجلوسوں کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے رضاکاروں کی خدمات کو بروئے کار لانے کے احکامات دیئے ہیں۔

سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو براہ راست نشریات کی تجویز دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں رہ کر محافل میں شرکت کرپائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43ہزار389کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ساس بہو کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 134 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62ہزار859،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار974، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار197، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار153، بلوچستان میں 33 ہزار76، آزاد کشمیر میں 34 ہزار350 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار350 ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا عشرہ رحمت اللعالمین نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا اعلان,

Leave a reply