نہ ہتھکڑیاں، نہ ہی کسی قسم کی دھکم پیل، خواجہ آصف خوشی خوشی گاڑی میں بیٹھ گئے:فرینڈلی گرفتاری ؟ن لیگ پریشان

0
37

اسلام آباد : نہ ہتھکڑیاں، نہ ہی کسی قسم کی دھکم پیل، خواجہ آصف خوشی خوشی گاڑی میں بیٹھ گئے:آخریہ کیا معاملہ ہے ؟ن لیگ پریشان ،اطلاعات کے مطابق نہ ہتھکڑیاں، نہ ہی کسی قسم کی دھکم پیل، خواجہ آصف کی گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی گرفتاری کے وقت کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج میں خواجہ آصف کو اطمینان سے گاڑی کی جانب سے دکھایا گیا ہے۔

 

 

خواجہ محمد آصف کا خوشی خوشی گاڑی میں بیٹھنا ایک سوال چھوڑ گیا ہے ، فرینڈلی گرفتاری نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے ، ادھر ن لیگ دوہری پریشانی میں مبتلا ہے ، ایک طرف پہلے تو خواجہ آصف کی گرفتاری پرسخت ردعمل ظاہرکیا مگرجب خواجہ آصف کی خوشی خوشی نیب کی گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو دیکھی تو اوربھی پریشان ہوگئے کہ یاہ کیا ہورہا ہے

اس دوران انہیں نہ ہتھکڑی لگائی گئی نہ ہی گرفتاری کے دوران کسی قسم کی دھکم پیل ہوئی۔ لیگی رہنما خود نیب کی گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف کو اسلام آباد سے احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا۔ پارلیمانی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف آج اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے گھر کے باہر موجود تھے کہ نیب حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔ خواجہ آصف کو گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی کے دفتر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔ کل صبح بدھ کو احتساب عدالت سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔

Leave a reply