وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مشکل معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا -پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے -ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے – انہوں نے کہا کہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے-وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی کوشش کی گئی ہے-انشااللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائینگے-اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے-
مشکل فیصلوں سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے:مریم اورنگزیب
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو متوازن وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلسل محنت کے ذریعے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور اب معیشت کو استحکام دے رہے ہیں تا کہ عام آدمی کا بھلا ہو- سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے پوری قوم، ہر شعبہ ہائے زندگی اور میڈیا کو ایک ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے اور اس بجٹ سے معیشت کو نئی پرواز ملے گی۔انہوں نے تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کو کم ہوتی مہنگائی کے دوران ایک بڑا ریلیف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے لے جانے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے والوں کو آج وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔مریم اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ قائد محمد نواز شریف نے ملک کو جس ترقی کی منزل پر چھوڑا تھا، شہباز شریف ملک کو دوبارہ اس مقام تک لے جا رہے ہیں
پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے
آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”
بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر
وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟
ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم