مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ حکومت کس اہم منصوبے پر کام کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ طلب و رسد کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
وہ ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی سے بات چیت کر رہے تھے، جنہوں نے ان سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز آلائی، صالح محمد، علی خان جدون اور عظمی ریاض اور ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجودتھے۔ ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی ضرورتوں سے آگاہ کیا۔
سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی
امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے
سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….
سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟
وزیرِ اعظم نے منتخب نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہایت مشکل اور نامساعد معاشی حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔ معیشت کو استحکام فراہم کرنے کے بعد حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے انتظامی طور پر ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے۔ انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ طلب و رسد کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیرِاعظم نے اس تجویز سے بھی اتفاق کیا کہ مہنگائی پر موثر طور پر قابو پانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ گیس اور بجلی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی میں بجلی و گیس کے منصوبوں میں سیاسی وابستگیوں کو بنیاد بنایا جاتا تھا۔ حکومت بجلی اور گیس کے شعبے میں ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی بے انتہا صلاحیت موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے۔ حکومت سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ جہاں ایک طرف نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع اور دیگر معاشی فوائد حاصل کئے جا سکیں وہاں قدرتی حسن اور ماحولیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔