باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے فروخت کرنے والا گینگ پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے
اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری کی سربراہی میں رائیونڈ پولیس نے کارروائی کی ،چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے فروخت کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں نعمان،علی حیدر, اعجاز اور امداد حسین شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے 76سے زائد موبائل فونز ،کمپیوٹر،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا،ملزمان سوفٹ ویئر کی مدد سے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے تھے۔ فاروق اعظم ایس ایچ او رائیونڈ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
دوسری جانب جعلی اے ایس پی کے حوالے سے ایک نجی چینلپر نشر ہونے والی بے بنیاد خبر کا معاملہ ،ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ نشر ہونے والی خبر من گھڑت اور حقائق کے برعکس ہے،نشر کردہ خبر میں دکھائے گئے مبینہ جعل ساز ملزم حمود الرحمن کے خلاف سی آئی اے پولیس 08 ماہ قبل کاروائی کر چکی ہے،ملزم کو 21 اپریل 2022 کو جوہر ٹاؤن کے علاقے سے ساتھی ملزم رضوان سمیت گرفتار کیا گیا تھاملزمان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 784/22 بھی درج ہے،نجی چینل کے رپورٹر نے بغیر تحقیق و تصدیق لاہور پولیس کا تشخص مجروح کرنے کے لیے غلط خبر نشر کی،ملزم کی گرفتاری کی خبر مذکورہ چینل 08 ماہ قبل خود بھی نشر کر چکا ہے،لاہور پولیس حقائق کے برعکس خبر نشر کرکے لاہور پولیس کا تشخص مجروح کرنے پر رپورٹر کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟








