ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر

0
37

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ۔

نثار درانی کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا، جس میں فیصل واوڈا نے نثار درانی کو بطور ممبر برطرف کرنے کی استدعا کی ۔ریفرنس میں کہا گیا کہ نثار درانی نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے ، نثار درانی نے آرٹیکل 214 اور 216 کی خلاف ورزی کی اور حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا کہ ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے دو عہدے رکھے ہوئے ہیں ، نثار درانی سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی ہیں ، پبلک آفس ہولڈر بیک وقت دو عہدوں کی تنخواہ نہیں لے سکتا ۔

قبل ازیں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک نا مکمل الیکشن کمیشن اس وقت ہے !!اگر آپ کام نہیں ہوسکتا چلے جائیں !!آج الیکشن کمیشن کے خلاف قانون جنگ کا اعلان کر رہے ہیں !!ممبر سندھ نثار درانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل مین ریفرنس لائینگے

قبل ازیں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھ پر زیادتی اور قتل کے علاوہ باقی سارے کیسز لگادئیے، میرے لیے قانون کچھ اور دیگر کے لیے کچھ اور ہے،جو اپنے ضمیروں کی قیمت لگاتے ہیں ان کے خلاف ہمیں اٹھنا ہوگا،

کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

Leave a reply