میری سابقہ بیوی کے والد نے ساز بازکر کے مقدمات بنوائے،سابق ڈی آئی جی پولیس
میری سابقہ بیوی کے والد نے ساز بازکر کے مقدمات بنوائے،سابق ڈی آئی جی پولیس
احتساب عدالت میں سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی
احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی ،سید جنید ارشد کی جانب سے میاں اظہار احمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر وحید الرحمان گجر کو جرح کیلیے طلب کر لیا عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی
جنید ارشد نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مجھ پر جھوٹ پر مبنی مقدمات بنوائے گئے میری سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کے والد نے ساز بازکر کے مقدمات بنوائے نئے نیب قانون کے تحت میرے خلاف کیس میں کچھ نہیں ہے مجھے پر بینک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر جعلی ریفرنس بنایا گیا تھا نیا نیب قانون بینک ٹرانزیکشنز کو اثاثہ تسلیم نہیں کرتا
نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کیجانب سے دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے ملزم جنید ارشد نے والدین کے نام پر بے نامی دار جائیدادیں بنائی
خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی
کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی
امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی
وزیراعظم نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف